• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 53092

    عنوان: میں ایک نومسلم لڑکا ہوں اور امیں اپنے ماتاپیتا کا اکلوتا بیٹا ہوں، میرے ماتا پیتا کی چاہت ہے کہ میں ان کے انتم سنسکار اپنے ہاتھ سے کروں، کیا میں ایسا کرسکتاہوں؟ براہ کرم، مجھے اس کے بارے میں صلاح دیں۔

    سوال: میں ایک نومسلم لڑکا ہوں اور امیں اپنے ماتاپیتا کا اکلوتا بیٹا ہوں، میرے ماتا پیتا کی چاہت ہے کہ میں ان کے انتم سنسکار اپنے ہاتھ سے کروں، کیا میں ایسا کرسکتاہوں؟ براہ کرم، مجھے اس کے بارے میں صلاح دیں۔

    جواب نمبر: 53092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1144-932/B=7/1435-U اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانے کے بعد آپ دونوں کے بتائے ہوئے احکامات کے پابند ہوگئے، اسلام مذہب میں کسی زندہ یا مردہ آدمی کو جلانا جائز نہیں، جس طرح زندوں کو تکلیف ہوتی ہے، مردوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے، یہ فعل اسلام میں حرام اور ناجائز ہے، اس لیے آپ اپنے غیرمسلم ماں باپ کے انتم سنسکار اپنے ہاتھوں نہیں کرسکتے، کیا آپ انھیں زندہ جلانا پسند کریں گے؟ ہرگز نہیں۔ اس لیے مسلمان ہوکر ایسی بات ہرگز نہ سوچیں، اپنے ماں باپ کے مسلمان ہونے کے لیے دعا کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند