• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 52945

    عنوان: کیا جانوروں کا بھی حساب کتاب ہو گا مرنے کے بعد؟ اور کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر سینگ والی بکری نے بے سر کے سینگ والی بکری کو مارا ہوگا تو اسے اس کا بدلہ دلوایا جائے گا؟

    سوال: کیا جانوروں کا بھی حساب کتاب ہو گا مرنے کے بعد؟ اور کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر سینگ والی بکری نے بے سر کے سینگ والی بکری کو مارا ہوگا تو اسے اس کا بدلہ دلوایا جائے گا؟

    جواب نمبر: 52945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 902-605/L=7/1435-U حشر کے دن اگر جانوروں میں سے بھی کسی نے دوسرے پر ظلم کیا ہوگا تو اس سے اس کا بدلہ دلوایا جائے گا،اگر کسی سینگ والی بکری نے بے سینگ والی بکری کو مارا ہوگا تو اس کا بھی بدلہ دلوایا جائے گا، جب اس سے فراغت ہوگی تو سب جانوروں کو حکم ہوگا کہ مٹی ہوجاوٴ وہ سب مٹی ہوجائیں گے۔ حدیث سے یہ مضمون ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند