• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 52027

    عنوان: کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر جاکر ان سے ہم اپنی حاجت یا فریاد کرسکتے ہیں یا نہیں؟ تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال: کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر جاکر ان سے ہم اپنی حاجت یا فریاد کرسکتے ہیں یا نہیں؟ تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 52027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 960-776/B=6/1435-U اپنی حاجت یا فریاد اللہ تعالی سے کرنی چاہیے، براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فریاد کرنا جائز نہیں، ہاں اتنی گنجائش ہے کہ آپ قبر شریف پر جاکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کی درخواست کرسکتے ہیں کہ ہمارے لیے اللہ سے دعا کردیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند