عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 50590
جواب نمبر: 50590
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 457-384/B=3/1435-U ”داتا گنج“ کے معنی خزانوں کا لٹانے والا، مراد اس سے اللہ تعالیٰ ہے، اس کے آگے بخش لگانے کے بعد حاصل یہ نکلا ”اللہ بخش“ غالباً حضرت شیخ علی ہجویری اسی لقب کے ساتھ مشہور تھے، اس لیے اس نام میں کوئی حرج نہیں، اور غوث کا لفظ عرف میں قطب اور بہت بڑے ولی کے لیے بولا جاتا ہے، اس لیے اونچے مقام والے ولی کو غوث بھی کہہ سکتے ہیں۔ اہل بدعت غوث کو اپنا حاجت روا اور اپنا مدد گار سمجھتے ہیں، اس مفہوم میں لکھنا بولنا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند