• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 49763

    عنوان: آگ جلاتی ہے اور کھانا بھوک مٹاتا ہے، یہ غلط ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا یقین شرک ہے؟

    سوال: (۱) بعض تبلیغی حضرت فرماتے ہیں کہ یہ عقیدہ رکھنا کہ آگ جلاتی ہے اور کھانا بھوک مٹاتا ہے، یہ غلط ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا یقین شرک ہے؟ (۲) کچھ حضرات فرماتے ہیں کہ ضرورت کے وقت جس چیز کی طرف پہلی نظر چلی جائے) مثلاً بیماری میں ڈاکٹر یا اور اگر ایسا نہیں ہے تو دوا کی طرف نظر جانا یا خیال پیدا ہونا (وہی چیز اس انسان کا معبود ہے کیا ایسی سوچ واقعتاہے تو ایسی سوچ کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟

    جواب نمبر: 49763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 129-000/B=1/1435-U بظاہر تو آگ ہی جلاتی ہے لیکن اللہ کے حکم سے جلاتی ہے، اسی طرح ظاہر میں کھانا ہی بھوک دور کرتا ہے، لیکن اصل میں سیری دینے اور بھوک مٹانے والا اللہ تعالیٰ ہے، یہ نسبت مجازاً ہوتی ہے۔ (۲) ضرورت کے وقت جس چیز کی طرف پہلی نظر جائے وہ معبود ہے ایسا عقیدہ رکھنا درست نہیں ہے۔ معبود وہ ہے جس کی عبادت کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند