• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 49558

    عنوان: روح نکلنے کے بعد مردے کے پاس رحمت کے فرشتے آتے ہیں کہ نہیں؟ مدلل جواب دیں۔

    سوال: روح نکلنے کے بعد مردے کے پاس رحمت کے فرشتے آتے ہیں کہ نہیں؟ مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 30-32/N=1/1435-U روح نکلنے کے بعد نعش کے پاس رحمت کے فرشتوں کا آنا مجھے کسی روایت میں نہیں ملا البتہ روح نکلنے سے پہلے اگر مرنے والا مومن صالح ہو تو اس کے پاس خوشخبری وغیرہ کے لیے فرشتے آتے ہیں، جیسا کہ قرآن پاک میں سورہٴ حم سجدہ (آیت: ۳۰) میں آیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند