• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 48229

    عنوان: نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا خیال آنا

    سوال: بکر نے کہا کہ نماز کے اندر اگر نبی کاخیال آیا تو نماز ٹوٹ جاتی ہے ، حدیث کی روشنی میں جواب دیں کہ نماز ٹوٹتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 48229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1421-1085/B=11/1434-U تشہد میں نمازی جب التحیات پڑھتا ہے تو ”السَّلامُ علیک أیہا النبي ورحمة اللہ وبرکاتہ“ جس وقت پڑھتا ہے تو اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال بھی آتا ہے اور بھی بے شما رمواقع میں ایسا ہی ہے پس اس سے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنے سے نماز نہیں ٹوٹتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند