عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 47843
جواب نمبر: 47843
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1294-1294/M=11/1434-U ”عبد“ لگاکر نام رکھنا پسندیدہ ہے، اللہ تعالیٰ کے وہ اسماء جو بندوں کے درمیان بھی مشترک ہیں ان کو اگرچہ بغیر عبد کے رکھنے کی اجازت ہے اور حفیظ مشترک اسماء میں سے ہے، اس اعتبار سے آپ بچے کا نام ”حفیظ“ رکھ سکتے ہیں، لیکن ”عبدالحفیظ“ رکھنا بہتر ہے: وجاز التسمیة بعليّ ورشید من الأسماء المشترکة (درمختار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند