عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 47566
جواب نمبر: 47566
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1317-991/B=11/1434 (۱) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بشر تھے اور نور بمعنی منَوِّر تھے یعنی ہدایت کا نور ساری دنیا میں پھیلانے والے تھے۔ (۲) جمیع ما کان وما یکون (یعنی جو چیزیں ہوچکی اور جو کچھ آئندہ ہونے والے ہیں) اسی کو غیب کہتے ہیں، اس کا علم صرف اللہ کو ہے، اللہ کے علاوہ علم غیب کسی کو حاصل نہیں۔ (۳) حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر شریف میں حیات ہیں، وہاں قبر کے قریب یا رسول اللہ، یا محمد کہنا درست ہے، مدینہ سے باہر، دور دراز والوں کے لیے یا رسول اللہ اور یامحمد کہنا درست نہیں۔ اس طرح کہنے والے یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہرجگہ حاضر وناظر ہیں، حالانکہ یہ اللہ تعالی کی خصوصی صفت ہے۔ (۴) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا کرنا درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند