• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 46129

    عنوان: كیا لڑکے کا نام ’ میکائل “ (فرشتے کا نام) رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا لڑکے کا نام ’ میکائل “ (فرشتے کا نام ) رکھ سکتے ہیں؟میں نے سنا ہے کہ فرشتے کے نام رکھنے سے احتراز کرنا چاہئے ، کیوں کہ بچہ اس کا تحمل نہیں کرسکے گا ۔

    جواب نمبر: 46129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 939-734/H=10/1434 میکائیل بچہ کا نام رکھ لینے کی گنجائش ہے، تحمل نہ کرسکنے کی بات درست نہیں، باقی اچھا یہ ہے کہ عبداللہ، عبدالرحمن، عبدالرحیم، عبدالقادر عبید اللہ میں سے کوئی نام تجویز کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند