• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 46072

    عنوان: اگر کسی کا نام اللہ کے صفاتی نام کے ساتھ ہو توکیا اس نام کے پہلے عبدل․․․․کے بجائے’ محمد‘ لگانا درست ہے؟

    سوال: اگر کسی کا نام اللہ کے صفاتی نام کے ساتھ ہو توکیا اس نام کے پہلے عبدل․․․․کے بجائے’ محمد‘ لگانا درست ہے؟مثال کے طورپر کریم ․․․اللہ کا صفاتی نام ہے تو عبد الکریم ․․․․شخص کا نام” محمد کریم“ ؟ دوسری بات یہ ہے کیا اس شخص کو صرف اس صفاتی نام سے پکارنا صحیح ہے؟مثال کے طورپر جیسے کسی کانام عبد الکریم ہے تو کیااسے کریم کہا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 46072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1460-1460/M=1/1435-U (۱) حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ کو عبد اللہ اور عبدالرحمن نام بہت پسند ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذاتی یا صفاتی نام سے پہلے عبد لگانا بہتر ہے، لہٰذا محمد کریم کے بجائے عبدالکریم نام رکھنا اچھا ہے۔ (۲) پورا نام یعنی عبدالکریم کے ساتھ پکارنا چاہیے، صرف کریم کہہ کر پکارنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند