• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 43822

    عنوان: ایك خیال دماغ میں گردش كررہا ہے

    سوال: یہ سوال اس وقت سے میرے دماغ میں گردش کر رھا ھے جب میں آٹھویں کلاس میں پڑھتا تھاکہ )کیازمین کے علاوہ آٹھ سیارے اور ھیں؟اگرھاں تو)کیا ان کے اپنے اپنے چاند ھیں؟مثلاکسی سیارے کے دو چاند ھیں کسی کے انتیس، )اگر نہیں تو ان کو مان لینے سے میرے عقیدے پر کیا اثر پڑ سکتا ھے آپ کی راہ نماء چاہئے؟

    جواب نمبر: 43822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 328-154/L=3/1434 ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ جس کے اعتقاد سے ایمان میں خلل ہو، اس لیے اگر آپ نے فرضی طور پر یہ مان لیا تھا کہ زمین کے علاوہ آٹھ اور سیارے ہیں اور ان کے اپنے اپنے چاند ہیں تو اس سے آپ کے عقیدہ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ البتہ ان چیزوں میں پڑنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ان کی تحقیق میں لگنے کی حاجت ہے، قرآن وحدیث اس طرح کے امور سے ساکت ہیں، لہٰذا ایسے امور میں سکوت ہی اختیار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند