• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 43810

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ دنیا میں کل کتنے انبیاء کرام آئے ھیں؟رسول اور نبی میں کیا فرق ھے؟کیا رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور باقی سب نبی ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ دنیا میں کل کتنے انبیاء کرام آئے ھیں؟رسول اور نبی میں کیا فرق ھے؟کیا رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور باقی سب نبی ہیں؟

    جواب نمبر: 43810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 335-335/M=3/1434 دنیا میں کم وبیش ایک لاکھ ۲۴/ ہزار انبیائے کرام تشریف لائے، جن میں رسولوں کی تعداد تقریبا ۳۱۵/ تھی۔ عن أبي ذر قال․․․ قلت یا رسول اللہ! کم المرسلون؟ قال: ثلاث مئة وبضعة عشر جمًّا غفیرًا وفي روایة أبي أمامة قال أبو ذر، قلت یا رسول اللہ! کم وفاء عدة الأنبیاء قال: مئة ألف وأربعة وعشرون ألفا․ الرسل من ذلک ثلاث مئة وخمسة عشر جمًّا غفیرًا․ (مشکاة المصابیح ص۵۱۱) روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور کے علاوہ بھی بہت سے رسول مبعوث ہوئے ہیں، رسول اس عظیم المرتبت شخصیت کو کہتے ہیں، جسے خدا نے مخلوق میں اپنے احکام کی تبلیغ کے لیے بھیجا ہو اور نئی شریعت وکتاب بھی اس کو دی ہو۔ نبی عام ہے خواہ اس کو نئی شریعت اور کتاب دی ہو یا نہیں۔ والرسول إنسان بعثہ اللہ تعالیٰ إلی الخلق لتبلیغ الأحکام وقد یشترط فیہ الکتاب، بخلاف النبیّ فإنہ أعمّ․ (شرح العقائد النسفیة: ص۱۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند