عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 43529
جواب نمبر: 43529
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 263-263/M=3/1434 جوڑوں کا بننااور ٹوٹنا تقدیری فیصلے کے مطابق ہی ہوتا ہے لیکن بعضوں کی تقدیر انسانی تدبیر وعمل کے ساتھ جڑی ہوتی ہے کہ اگر آدمی ایسا کرے گا تو اس کا یہ انجام ہوگا، دعا بھی ایک انسانی تدبیر ہے، اگر دعا کے ساتھ اللہ کی مشیت شامل حال ہوجائے اور دعا قبول ہوجائے تو اس کی برکت سے پسند کی جگہ شادی ہوسکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند