• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 43143

    عنوان: یا محمّد \ یا رسول للہ کہنا کیسا ہے

    سوال: میرا سوال ہے کہ یا محمّد \ یا رسول للہ کہنا کیسا ہ؟ اور یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ یا محمّد \ یا رسول للہ کہنا حرام و شرک ہے۔ جب کہ عربی گرامر کے حساب سے حرف ًیاً حرف ندا ہے اور دور و نزدیک دونوں صورتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 43143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 100-100/M=2/1434 ”یارسول اللہ“ یا ”یا محمد“ اگر کوئی شخص اِس عقیدے سے کہتا ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ ہرجگہ حاضر وناظر ہیں اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہرجگہ حاضر وناظر ہیں تو اس نیت سے ان کلمات کا کہنا ناجائز وحرام ہے، کیونکہ یہ عقیدہ قرآن وحدیث نبوی کے خلاف ہے (مستفاد اختلاف امت اور صراطِ مستقیم) اور کلمہ ”یا“ اگرچہ قریب وبعید دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن مذکورہ عقیدے کے ساتھ ”یا رسول اللہ“ یا ”یا محمد“ استعمال کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند