• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42879

    عنوان: کنویں میں جو قرآن پاک ہیں، براہ راست ان پر مٹی نہ ڈالی جائے کیونکہ اس میں یک گونہ قرآن پاک کی بے ادبی و بے احترامی لازم آتی ہے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلہ میں " ایک مسجد میں پرانا کنواں ہے جس کا پانی خراب ہو گیا ہے اب اس کا پانی پینے لائق نہیں ہے، اس میں کافی وقت سے پرانے زہیف قرآن ڈالے جا رہے ہیں اب اس کنوے کو مٹی ڈال کر بند کرنا چاہتے ہیں آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ شریعت کی روشنی میں کیا ایسا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 42879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 125-109/N=2/1434 کنویں میں جو قرآن پاک ہیں، براہ راست ان پر مٹی نہ ڈالی جائے کیونکہ اس میں یک گونہ قرآن پاک کی بے ادبی و بے احترامی لازم آتی ہے، بلکہ کنویں میں جہاں تک قرآن پاک رکھے ہوئے ہیں اس سے کچھ اوپر ایک چھت بنادی جائے پھر اس کے اوپر سے کنویں میں مٹی ڈال کر اسے بند کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند