• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42841

    عنوان: حضرت علی رضی اللہ عنہ كی نماز عصر كے لیے سورج کا واپس ہونا

    سوال: حضرت علی کی نماز قضا ہوئی حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی تو سورج واپس آ گیا، یہ معجزہ کس حد تک درست ہے جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 119-119/M=2/1434 یہ معجزہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، جس روایت میں اس کا تذکرہ آیا ہے اس کی امام طحاوی رحمہ اللہ نے تصحیح کی ہے اور محدثین کی ایک جماعت نے جس میں محدیث طبرانی بھی ہیں، حسن سند کے ساتھ اس کی تخریج کی ہے، اور یہی نہیں بلکہ صاحب ”النہر الفائق“ نے ان لوگوں کی تغلیط بھی کی ہے جنھوں نے اس حدیث کو موضوع کہا ہے، ذکر الشافعیة أن الوقت یعود ”لأنہ علیہ الصلاة والسلام نام في حجر علي حتی غربت الشمس، فلما استیقظ ذکر لہ أنہ فاتتہ العصر فقال: اللہم إنہ کان في طاعتک وطاعة رسولک فارددہا علیہ، فردت حتی صلی العصر وکان ذلک بخیبر، والحدیث صححہ الطحاوی وعیاض،وأخرجہ جماعة منہم الطبراني بسند حسن، وأخطأ من جعلہ موضوعا کابن الجوزي وقواعدنا لا تأباہ․ اھ (شامي: ۲/۱۶-۱۷، کتاب الصلاة، مطلب: لو ردت الشمس بعد غروبہا، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند