• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42710

    عنوان: قیامت كا قطعی علم صرف اللہ تعالی كو ہے۔

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت کا علم تھا کہ قیامت کب ہوگی ، کس سال ، کس مہینہ اور کس دن؟اگر نہیں تو جو مانتاہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ علم تھا تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 42710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1719-1719/M=1/1434 قیامت کب آئے گی اس کا قطعی اور یقینی علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے إنَّ اللّٰہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَة (القرآن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس کا علم نہیں تھا، جو شخص یہ مانتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت کا علم اس کا عقیدہ اہل سنت والجماعت کے مطابق نہیں، اس کو چاہیے اپنے غلط عقیدے سے تائب ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند