• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42258

    عنوان: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کے بارے میں بتائیں

    سوال: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 42258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1090-1084/N=12/1433 کسی معتبر روایت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہ ہونا ثابت نہیں بلکہ مسند احمد (۱۸: ۳۴۸، ۳۴۹ ت حمزہ احمد الزین ط: دارالحدیث القاہرہ) کی حدیث (نمبر: 26744) سے سایہ کا ثبوت ملتا ہے، اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کا انکار درست معلوم نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند