• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 41986

    عنوان: كیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو ہوا تھا؟

    سوال: کیا جادو ہوتا ہے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ حضرت محمّد پر جادو ہوا تھا اور اگر جادو ہوا تھا تو یہ بتاؤ کہ جادو کس پر ہو سکتا ہے اور کس پر نہیں ہو سکتا ؟

    جواب نمبر: 41986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1579-1579/M=11/1433 جادو ہوتا ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جادو ہوا تھا، اور نبی پر جادو کا اثر ہوجانا شانِ نبوت کے خلاف نہیں ہے، جادو کا اثر کسی بھی انسان پر ہوسکتا ہے، ہاں جادو (سحر) کی حقیقت کیا ہے اس کے اقسام اور شرعی احکام کیا ہیں؟ اس کو جاننے کے لیے دیکھئے معارف القرآن: جلد اول ص:۲۱۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند