• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 41941

    عنوان: منّت ماں نا اور منّت مانگنا میں کیا فرق ہے

    سوال: اگر کوئی شخص کسی بزرگ یا ولی کے مزار پر جا کر یہ دعا مانگے کہ یا اللہ میرا فلاں کام ھو جائے تو میں اتنی رقم غریبوں میں بانٹ دوگا ، کیا اسطر ح سے منّت ماننا درست ہے؟براہ کرم، قران و احادیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 41941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1511-1511/M=11/1433 منت ماننے کے لیے پیر، بزرگ کے مزار پر حاضری ضروری نہیں، مزار پر جائے بغیر ہی اگر کوئی یوں کہے کہ اگر میرا فلاں کام ہوجائے تو خداکے واسطے میں اتنی رقم صدقہ کردوں گا، تو اس طرح کہنے سے منت درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند