• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 41561

    عنوان: كیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ہر جگہ موجود ہوسکتے ہیں ؟

    سوال: میں گلفان علی ہاشمی ہوں اور میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ایک شخص نے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ہر جگہ موجود نہیں ہوسکتے ہیں بلکہ آپ اپنی قبر مبارک میں ہوں گے ، آپ باہر نہیں آسکتے، براہ کرم، بتائیں کہ وہ شخص صحیح کہہ رہا ہے یا غلط؟اگر وہ غلط کہہ رہا ہے تو قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟براہ کرم، جوا ب دیں۔

    جواب نمبر: 41561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1445-1445/M=10/1433 ہرجگہ موجود ہونا یہ اللہ تعالی کی شان ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر وناظر نہیں ہیں، لہٰذا اس شخص کی بات غلط نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند