• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 40931

    عنوان: نماز میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا نماز میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنے سے نماز میں خلل پیدا ہوتا ہے؟ کیوں کہ اللہ کے سوا کسی اور کا خیال آرہا ہے؟

    جواب نمبر: 40931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1364-869/L=10/1433 نماز میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنے سے نماز میں خلل پیدا نہیں ہوتا اور جب کہ التحیات میں ”السلام علیک ایہا النبی“ موجود ہے، تو اس کے پڑھتے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ذہن میں آنا لازمی ہے، البتہ نماز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف صرفِ ہمت کرنا منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند