عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 40783
جواب نمبر: 40783
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1355-528/L=10/1433 غیر نبی کے لیے بھی ’علیہ السلام‘ کا استعمال کرسکتے ہیں، البتہ اہل بیت میں سے بعض حضرات کو مثل نبی معصوم، مفترض الطاعہ سمجھ کر ان کے نام کے ساتھ امام یا علیہ السلام لگانا جائز نہیں، جہاں تک سوال میں درج حدیث کا تعلق ہے تو اس حدیث کی کوئی اصل نہیں ہے۔ ملا علی قاری نے الموضوعات الکبری میں اس کی صراحت کی ہے: قال الملا علي القاري: حدیث ”علماء أمتي کأنبیاء بني إسرائیل“ قال الدمیري والعسقلاني: لا أصل لہ وکذا قال الزرکشي، وسکت عنہ السیوطي (الموضوعات الکبری: ۱۵۹، رقم الحدیث: ۶۱۴)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند