• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 4069

    عنوان:

    یہ کہنا اور ماننا کیساہے کہ اللہ جھوٹ بول سکتاہے؟ مفتی رشید احمد گنگوہی (رحمتہ اللہ علیہ ) کے بارے میں کہا جاتاہے کہ انہوں نے یہ کہاہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    یہ کہنا اور ماننا کیساہے کہ اللہ جھوٹ بول سکتاہے؟ مفتی رشید احمد گنگوہی (رحمتہ اللہ علیہ ) کے بارے میں کہا جاتاہے کہ انہوں نے یہ کہاہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 4069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1332=1162/ ب

     

    اگر اللہ تبارک وتعالیٰ جھوٹ نہیں بول سکتے ہیں تو کیا اللہ تبارک وتعالیٰ جھوٹ بولنے سے عاجز ہیں یا جھوٹ بولیں گے ہی نہیں، اگر پہلی صورت کو اپناتے ہیں تو اس کو لکھ کر بھیجئے، اگر دوسری صورت کو اپناتے ہیں تو آپ بھی امکان کذب کے قائل ہوگئے۔ نیز یہ بھی جاننا چاہیے کہ تعریف اختیاری چیز پر ہی ہوتی ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ اگر سچ پر مجبور ہیں اورجھوٹ بول ہی نہیں سکتے تو پھر تعریف کس بات کی ہوگی۔ جھوٹ پر قادر ہیں لیکن بولیں گے ہی نہیں۔ یعنی قدرت رکھتے ہوئے جھوٹ نہیں بولیں گے، یہی تو تعریف کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند