عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 40617
جواب نمبر: 40617
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1278-1278/M=9/1433 قبر کا عذاب برحق ہے اور وہ کافروں، غیرمسلموں اور بعض گنہ گار مسلمانوں کو ہوتا ہے، عذاب قبر کی سزا پانے اول تکلیف محسوس کرنے کے لیے میت کا قبر میں مدفون ہوناہی لازم وضروری نہیں، مرنے کے بعد برزخ کے احوال شروع ہوجاتے ہیں چاہے مردے کو جلاکر راکھ کردیا جائے یا کسی جانور کو کھلادیا جائے یا پانی میں بہا دیا جائے، اللہ تعالیٰ منتشر اجزاء کو جمع کرکے عذاب دینے پر قادر ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند