• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 40405

    عنوان: موت كے وقت تكلیف كے سلسلے میں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا مومن اور نیک مسلمان جب فوت ہوتا ہے تو اسکو بھی بہت تکلیف ہوتی ہے یا مومن کی موت بہت آسان ہوتی ہے، برا ئے مہربانی ذرا وضاحت کیجئے، مجھے ہر وقت موت سے ڈر لگتا رہتا ہے اور کوئی کام بھی نہیں ہوتا اس ڈر کی وجہ سے، کیا اسلامی طور پہ یہ ٹھیک ہے؟اسلامی طور پہ ہمیں موت کے بارے میں کیسا سوچنا چاہئے؟اور مجھے ڈپریشن اور ٹینشن بہت رہتی ہے، دل کے سکون کے لئے کچھ پڑھنے کو ذکر بتائیں۔

    جواب نمبر: 40405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1207-466/L=8/1433 ظاہری تکلیف تو ہرمرنے والے کو ہوتی ہے، البتہ نیک مسلمان کو اس تکلیف کا ادراک نہیں ہوتا، جیسے کسی کی معشوقہ طاقتور اور وہ خود کمزور ہو اور معشوقہ اس کو دبائے تو تکلیف تو ضرور ہوگی مگر تکلیف کا احساس نہ ہوگا، بلکہ اس کو ایک درجہ میں لذت حاصل ہوگی، موت سے ڈرنا اور اس کی تیاری میں لگے رہنا مومن کی شان ہے، حدیث شریف میں موت کو کثرت سے یاد کرنے اور اس کی تیاری میں لگے رہنے کی تاکید آئی ہے، دل کے سکون کے لیے آپ کثرت سے درود شریف پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند