عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 40320
جواب نمبر: 40320
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1384-1023/D=9/1433 غیرمقلدوں کا مذکور فی السوال عقیدہ کیا ہے؟ ان کی کسی مستند کتاب سے نقل کیجیے یہ مسئلہ نازک ہے، عقول متوسط اس کی تحقیق سے عاجز ہیں پھر بھی اگر کوئی بحث وخوض میں پڑا تو خطرناک ہے۔ (۲) غیرمقلدین کیا کہتے ہیں اور آپ کے نقل کرنے کا مقصد کیا ہے؟ وہ تو حضرت عمر فاروق اور دیگر صحابہٴ کرام نیز ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالی پر زبان طعن دراز کرتے ہیں ان کی بدزبانی اور دشنام طرازی سے سنجیدہ پڑھا لکھا طبقہ اچھی طرح واقف ہے اور ان سے کنارہ کشی میں اپنے دین وایمان کی سلامتی سمجھتا ہے۔ اور اگر آپ غیرمقلدوں کی زبان بندی ہی کرنا چاہتے ہیں تو جس مسائل کو انہوں نے اپنا موضوع بنایا ہے ان پر لکھی کتابوں کا تفصیلی مطالعہ کرنا ہوگا۔ وحدة الوجود کا مطلب موٹے لفظوں میں یہ ہے کہ وجود اصلی اور حقیقی صرف اللہ تعالی کا ہے، دوسرے سارے موجودات اس کے وجود حقیقی کے سامنے لاشئ اور کالعدم ہیں جیسے سورج کے سامنے موم بتی کی روشنی کہ اس کا (موم بتی کی روشنی کا) وجود تو ہے مگر سورج کی روشنی کے سامنے لاشئ محض ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند