• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 40241

    عنوان: انبیائے کرام یہ واضع شریعت نہیں بلکہ شریعت کے احکام کے مبلغ ہیں، اصل واضع شریعت اللہ تعالی ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا نبیاء بالذات اطاعت فرض ہوتی ہے ؟کیا حضور شریعت بنانے والے ہیں ؟میرا مطلب ہے کہ کیا حضور کو یہ اختیار تھا کہ حلال کو حرام کرتے؟ امّت پر اور حرام کو حلال یا جائز کو ناجائز کرتے اور ناجائز کو جائز؟

    جواب نمبر: 40241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1580-338/B=8/1433 ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم یا دیگر انبیائے کرام یہ واضع شریعت نہیں بلکہ شریعت کے احکام کے مبلغ ہیں، اصل واضع شریعت اللہ تعالی ہے، کسی نبی کو یہ پاور نہیں دیا گیا کہ وہ کسی حلال کو حرام بنائیں یا حرام کو حلال بنائیں۔ یہ شیعہ اثنا عشری کا عقیدہ ہے کہ وہ اپنے بارہ اماموں کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں فہم یحلون ما یشاء ون ویحرمون ما یشاء ون․ یعنی وہ جس چیز کو چاہیں حرام کریں اور جس چیز کو چاہیں حلال کردیں۔ ہم سنی لوگوں کا ایسا عقیدہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند