• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 40176

    عنوان: كیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ كو دیكھا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھا ہے؟ اس کا جواب قران و حدیث کی روشنی میں دیجیے۔

    جواب نمبر: 40176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1136-435/L=8/1433 شب معراج میں آپ علیہ السلام نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے یا نہیں؟ اس میں اختلاف ہے چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت ابوہریرہ،حضرت عبد اللہ ابن مسعود اورمحدثین کی ایک جماعت کی رائے یہ ہے کہ آپ نے اللہ رب العزت کو نہیں دیکھا، لیکن حضرت عبد اللہ ابن عباس، حضرت ابوذر، حضرت کعب، حضرت عبد اللہ بن مسعود وحضرت ابوہریرہ کے ایک قول کے مطابق حضرت حسن اور امام احمد بن حنبل کی رائے یہ ہے کہ آپ علیہ السلام نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے، اکثر علماء کے نزدیک راجح یہی ہے۔ اختلف السلف والخلف ہل رأی نبینا صلی اللہ علیہ و سلم ربہ لیلة الاسراء فأنکرتہ عائشة وجاء مثلہ عن أبی ہریرة وجماعة وہو المشہور عن بن مسعود والیہ ذہب جماعة من المحدثین والمتکلمین وروی عن بن عباس رضی اللہ عنہما انہ رآہ بعینہ ومثلہ عن أبی ذر وکعب رضی اللہ عنہما والحسن وکان یحلف علی ذلک وحکی مثلہ عن بن مسعود وأبی ہریرة وأحمد بن حنبل لکن الحاصل أن الراجح عند أکثر العلماء أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رأی ربہ بعیني رأسہ لیلة الإسراء (حاشیة مسلم: ۹۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند