عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 39981
جواب نمبر: 39981
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1073-262/L=8/1433 اولیاء اللہ کے مزارات پر مردوں کے لیے جانا جائز ہے، البتہ وہاں جاکر سنت کے مطابق زیارت قبور کرکے واپس آجانا چاہیے، وزارات پر اپنے نفع ونقصان کے لیے جانا اور ان کی روحوں کو اپنے افعال واحوال پر مطلع جان کر ان کی قبر کے سامنے عاجزی وانکساری ظاہر کرکے مرادیں مانگنا جائز نہیں۔ برکت اور روحانی سکون کی غرض سے جانا درست ہے۔ وأما الأولیاء لإنہم متفاوتون في القرب من اللہ تعالی، ونفع الزائرین بحسب معارفہم وأسرارہم قال ابن حجر في فتاواہ ولا تترک لما یحصل عندہا من منکراتٍ ومفاسد کاختلاط الرجال بالنساء وغیر ذلک لأن القربان لا تترک لمثل ذلک․ (شامي: ۳/۱۵۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند