• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 39765

    عنوان: اورتون کا نکہا جنّت میں کن لوگوں سے ہوگا .

    سوال: یہ تو سب لوگ جانتے ہیں کہ جنّت میں مردوں کو حور ملیں گی لیکن عورتوں کی تسکین کے لئے اللہ نے کیا رکھا ہے ؟

    جواب نمبر: 39765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1136-817/D=7/1433 عورتوں کو ان کے خاوند ملیں گے جو ان کے لیے انتہائی راحت کا ذریعہ ہوں گی کسی اور طرف ان کی نظر نہ جائے گی؛ بلکہ خیال بھی نہ آئے گا اور جو عورتیں غیرشادی شدہ وفات پائیں، ان کو اختیار دیا جائے گا کہ جنت میں ان مردوں میں سے کسی کے ساتھ شادی کرلیں جو بغیر نکاح کیے دنیا سے چلے گئے، اگر نہ چاہیں تو اللہ تعالیٰ خوبصورت مرد پیدا کرکے اِن کا ان مردوں سے شادی کریں گے۔ أخرج الخطیب التبریزي في مشکاة المصابیح حدیثا طویلاً فیہ ”ثم ننصرف إلی منازلنا فیتلقانا أزواجنا فیقلن: مرحبًا وأہلاً، لقد جئت وإن بک من الجمال أفضل مما فارقتنا علیہ الحدیث (مشکاة المصابیح، باب صفة الجنة وأہلہا، الفصل الثاین) وفيا لغرائب ولو ماتت قبل أن تتزوج تخیر أیضا، إن رضیت بآد میّ زوجت منہ وإن لم ترض فاللہ یخلق ذکرًا من الحور العین، فیزوجہا منہ․ (مجموعة الفتاوی، باب الجنة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند