عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 39505
جواب نمبر: 3950501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1029-728/D=7/1433 دنیا میں جو کچھ ہونے والا تھا اور ہرانسان کے جو حالات تھے سب اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی سے لکھ دیا تھا، جف القلم بما انت لاق حدیث میں آیا ہے۔ یعنی جو کچھ تمھارے ساتھ پیش آنے والا ہے، سب کچھ قلم (تقدیر) لکھ کر خشک ہوچکا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں آجکل کافی مشکلات سے دوچارہوں۔میری اندرونی کیفت کچھ اس طرح ہے کہ جیسے میں اللہ تعالی کے بارے میں غلط بات کہہ رہاہوں، میں اس سے بچنے کی ہزار کوششیں کر رہاہوں مگر سب بے کار۔مجھے خوف لگاہوا ہے کہ کہیں منافق نہ ہو جاؤں؟ یہ کیفیت بڑھتی جارہی ہے۔ میں اللہ تعالی سے اس سے نجات پانے کی دعا کرتاہوں۔ آپ بزرگان دین سے موٴدبانہ گذارش ہے کہ اس غلط حرکت سے بچنے کے لیے دعا کریں اور کوئی دعا / وظیفہ یا علاج وغیر ہ کے بارے میں بتائیں اور ہر ممکن طریقے سے میری رہ نمائی فرمائیں۔ نوازش ہوگی!
3994 مناظرمیرا ایک غیر مسلم دوست ہے جو اسلام قبول ہی کرنے والا ہے، لیکن کچھ سوالات اسے پریشان کررہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اللہ تعالی ان لوگوں کے درمیان فیصلہ کیسے کریں گے جنھیں اسلام کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے۔ مثال کے طور پر اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنھیں اسلام کا علم ہی نہیں ہے، تو انھیں مسلمان نہ ہونے کی وجہ سے سزا کیوں دی جائے گی؟ نیز ان لوگوں کا کیا ہوگا جو غلامی، قحبہ گری وغیرہ جیسے ماحول میں پیدا ہوتے ہیں؟ان کو سزا دینا کیسے جائز ہوگا؟ سوال کا آخری جز ء یہ ہے کہ ایسے اچھے خاندانوں کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا جو غیر مسلم ہیں اور جو اچھے کام کرتے ہیں؟.............
6134 مناظر’’اگر آپ کہو جہنم آجاؤ تو بھی آجاؤں ‘‘ کہنے کا حکم
2032 مناظرسنت غیر موٴکدہ میں ثواب زیادہ ہے یا نفل میں؟
1296 مناظرمیں نے دیوبندی اور بریلوی اختلافات جاننے کے لیے کافی پڑھا ہے، سب سے پہلے میں آ پ سے اس بات کی وضاحت چاہوں گا کہ کیا اللہ کے نیک بندے مدد کرسکتے ہیں؟ کیونکہ جب میں نے بریلوی حضرات کی کتابیں پڑھی تو ان میں بہت زبردست دلائل لکھی ہوئی تھیں، سب سے پہلے تو یہ دلیل دیکھیں، سورہ جمعہ آیت ۱۱/ میں ہے جس کا ترجمہ ہے: یہ اس لیے کہ مسلمانوں کا مددگار اللہ ہے۔ اور سورہ تحریم آیت ۴/ میں ہے کہ: بیشک اللہ ان کا مدد گار ہے اور جبرئیل اور نیک مومنین (ولی)۔ جب اللہ کے نیک لوگوں سے مدد طلب کرنا قرآن وحدیث سے ثابت ہے تو پھر دیو بندی حضرات اسے شرک سے تشبیہ کیوں دیتے ہیں؟ آپ جواب دیتے جائیں، میں بریلوی حضرات کے دلائل دوں گا، اگر آپ مجھے مطمئن کردیتے ہیں تو میں دیوبندی حضرات کا ساتھ دوں گا، اور اگر نہیں کرسکے تو میں بریلوی حضرات کے ساتھ رہوں گا۔ اگر وہ واقعی مشرک ہیں تو مجھے ان سے بچالیجئے اور مطمئن کردیجئے۔
5938 مناظر