• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 39380

    عنوان: صحیح العقیدہ كی پہچان

    سوال: آج کے دور میں ہر کوئی اپنے آپ کو صحیح عقیدہ والا کہہ رہا ہے، ہر کوئی اپنے اپنے حساب سے قرآن وحدیث کی دلیل بھی دے رہا ہے، چونکہ معاملہ دین کا ہے اور سوال آخرت کا آخر ایک عام مسلمان کرے تو کیا کرے ؟

    جواب نمبر: 39380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1047-1047/M=7/1433 جو جماعت اہل حق ہے اس کی پہچان یہ ہے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے طریقے پر ہوگی اور وہ اہل سنت والجماعت ہے جو سواد اعظم بھی ہے، عام مسلمان کو چاہیے کہ اسی سوادِ اعظم (اہل سنت والجماعت) کے ساتھ خود کو وابستہ رکھے۔ اتبعوا السواد الأعظم فإنہ من شذّ شُذّ في النار (مشکاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند