• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 3931

    عنوان:

    حضرت عائشہ، حضرت علی اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہم کے نزاع و اختلاف کو لوگوں میں بیان کرنا اور ان پر تنقید کرناکیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    سوال:

    حضرت عائشہ، حضرت علی اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہم کے نزاع و اختلاف کو لوگوں میں بیان کرنا اور ان پر تنقید کرناکیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 3931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 214/ د= 85/ د

    مشاجرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سلسلہ میں سکوت اختیار کرنا چاہیے۔ ان واقعات کا تذکرہ ایسے طریقہ پر کرنا جس سے کسی دوسرے صحابی کی تنقیص ہوتی ہو، سخت مذموم ہے، ان پر تنقید کرنا روافض کا طریقہ ہے، حدیث میں بہت سختی سے ممانعت کی گئی ہے، لہٰذا اس سے پورے طور پر بچنا لازم و واجب ہے۔ اللّٰہ اللّٰہ في أصحابي لا تتخذوھم غرضا من بعدي الحدیث (مشکاة، ص:۵۵۴) میرے صحابہ کرام کے سلسلہ میں اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو، میرے بعد ان کو اپنے ناپسندیدہ کلام کے لیے نشانہ مت بناوٴ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند