عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 39162
جواب نمبر: 39162
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1144-958/B=6/1433 غالباً قاری صاحب کا مطلب یہ ہے کہ فرشتوں کو ان کی اصلی صورت میں انسان نہیں دیکھ سکتا۔ یا یہ کہ فرشتے تو نور سے پیدا ہوئے ہیں اور نور نظر نہیں آیا کرتا۔ ہاں انسانی شکل میں انھیں انسان دیکھ سکتا ہے، ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ حضرت جبریل کو ان کی اصلی صورت میں دیکھا ہے، کہ ایک بازو ان کا مشرق میں ہے تو دوسرا بازو مغرب میں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند