• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 38875

    عنوان: سماع موتی کا مسئلہ مختلف فیہ مسئلہ ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جب آدمی مر جاتا ہے تو کیا وہ آس پاس کی چیزیں دیکھ سکتا ہے؟ اور کیا لوگوں کی آوازیں سن سکتا ہے جو اسکے آس پاس ہوتی ہے؟ اور جب اسے قبر میں ڈالا جاتا ہے تو جو اسکی زیارت کو جاتا ہے کیا مردہ اسے دیکھ سکتا ہے اور کیا اسکی آواز سن سکتا ہے؟ اگر کوئی مریہوئے آدمی کے جسم پر ہاتھ پھیرتا ہے تو کیا اسے احساس ہوتا ہے؟ اگر کسی مردے کے جسم کی چیر پھاڑ کی جائے تو کیا اسے تکلیف ہوتی ہے اس سے؟

    جواب نمبر: 38875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1029-853/B=6/1433 سماع موتی کا مسئلہ مختلف فیہ مسئلہ ہے اس میں پڑنے کی ہمیں ضرورت نہیں، ہمارا کام بس اتنا ہے کہ ہم قبرستان جائیں تو وہاں مردوں کو سلام کہیں اور کچھ قرآن وغیرہ کا حصہ پڑھ کر مردہ کو ایصالِ ثواب کردیں اور ان کے لیے دعائے مغفرت کردیں۔ ہمارے جانے پر وہ ہمیں دیکھتے اور پہچانتے ہیں یا نہیں، ہمارے سلام کو سنتے اور جواب دیتے ہیں یا نہیں، اس بحث میں نہ پڑنا چاہیے، نہ تو اس کے بارے میں ہم سے پوچھ ہوگی، نہ ہی یہ ہمارے لیے نجات کا ذریعہ ہے۔ ہاں کسی مردے کے جسم کی چیر پھاڑ کی جائے تو اسے تکلیف ہوتی ہے۔ کسر عظم المیت ککسرہ حیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند