عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 38530
جواب نمبر: 38530
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 853-710/B=5/1433 بریلوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے ساتھ اس درجہ غلو کرتے ہیں کہ ان کو خدا کے برابر سمجھتے ہیں، انھیں اپنا حاجت روا سمجھتے ہیں، ان سے اپنی مرادیں مانگتے ہیں، دعا اللہ سے مانگنی چاہیے، وہی دعائیں قبول کرتا ہے، یا رسول اللہ کہہ کر رسول اللہ سے دعا مانگنا جائز نہیں۔ اگر آپ کے امام صاحب یا رسول اللہ کے ساتھ دعا مانگتے ہیں تو ان کی دعا پر آمین نہ کہیں، بلکہ اپنی دعا الگ جس مقصد کے لیے چاہیں مانگتے رہیں، امام کی دعا پر آمین کہنے کے بجائے خود اپنی دعا کرتے رہیں، امام اپنی دعا مانگے آپ اپنی دعا مانگیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند