• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 38417

    عنوان: نجد کے فتنے کے بارے میں تفصیل کیا ہے؟ ذرا تفصیل سے ارشاد فرمائِیں

    سوال: میں نے نجد کے فتنے کے بارے میں سنا ہے، اس کی تفصیل کیا ہے؟ ذرا تفصیل سے ارشاد فرمائِیں۔ عبد اوہاب نجدی کا کیا تعلق ہو سکتا ہے؟آپ کی رائے کے مطابق؟اور دیوبندی عقیدے اور دعوت و تبلیغ کے عقیدے کا اسے کیا تعلّق ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 38417

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 840-692/B=5/1433 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے (اسی مشرق کی طرف نجد بھی ہے) ارشاد فرمایا تھا کہ فتنہ یہاں سے اٹھے گا یعنی قیامت سے پہلے جو بہت سے فتنے اٹھیں گے وہ پورب کی طرف سے اٹھیں گے۔ اس میں عبدالوہاب نجد، یا دیوبندی جماعت، تبلیغی جماعت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند