• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 38284

    عنوان: مماتی امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہ؟

    سوال: ایسا امام جو حضور کے قبر کی حیات برزخی کا قائل ہو اور حیات دنیاوی کا عقیدہ نہ رکھتا ہو ایس امام کے پیچھے دیوبندیوں کی نماز ہوجا ے گی؟

    جواب نمبر: 38284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 968-799/B=6/1433 یہ مسئلہ ایک علمی اور دقیق مسئلہ ہے، ہمارے اکابر دونوں طرف گئے ہیں، اور سب کے پاس دلائل ہیں اورہرایک فریق دوسرے فریق کا بہترین محمل نکالتا ہے اس لیے اس مسئلہ میں ہمارے اکابر نے کسی کی تکفیر وتضلیل نہیں کی ہے، پس ہردو نظریہ رکھنے والوں میں سے ہرایک کی نماز دوسرے کے پیچھے ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند