• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 37868

    عنوان: آپ اس چكر میں نہ پڑیں

    سوال: میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ جیسا کہ قرآن میں اللہ کی صفات کا ذکر ہے تو جو حدیث پاک میں ایسی باتیں آئیں ہیں کیا وہ بھی اللہ کی صفات میں آتی ہیں جیسے کہ اللہ کی رحمت کا آسمان دنیا پر متوجہ ہونا یا اسی طرح کی اور باتیں جو اللہ کہ متعلق نبی پاک نے فرمائی ہے، کیا یہ سب بھی اللہ کی صفات میں شامل ہے؟دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا مختلف دین جو اللہ نے بھیجے انسانوں کی کامیابی ک لیے کیا یہ مخلوق ہے یا اللہ کی صفت کیوں کہ میرا عقیدہ ہے کہ مخلوقات میں سب سے افضل نبی پاک کی ذات ہے تو کیا نبی کی ذات اللہ کے دین سے بھی افضل ہے؟ کیوں کہ نبی پاک کا خون مبارک اسی دین ک لیے نکلا ، آپ نے پتھر بھی اسی دین ک لیے کھائے تو اگر دین مخلوق ہے تو نبی پاک دین سے بھی افضل ہوئے اور اگر اللہ کی صفت ہے تو پھر تو ایسا نہیں کہیں گے ہم کیوں کہ پھر دین افضل ہوا؟

    جواب نمبر: 37868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 711-601/D=5/1433 آپ اس فکر میں نہ پڑیں کہ دین مخلوق ہے یا غیر مخلوق، قیامت میں اس کے بارے میں سوال نہ ہوگا وہ کام ہمارے لیے فرض، واجب اور افضل ہیں جو شریعت کی طرف سے ہم پر کیے گئے ہیں۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے جد وجہد فرمائی ہے۔ تعلیم الدین موٴلفہ مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ اور حیات الصحابہ موٴلفہ مولانا یوسف صاحب کاندھلوی قدس سرہ کا مطالعہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند