عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 37866
جواب نمبر: 37866
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 712-173/5/1433 آپ کا عقیدہ ٹھیک ہے، تمام علماء متفق ہیں کہ بجز کفر وشرک کے کوئی گناہ خلود فی النار کا سبب نہیں ہے، اس پر قرآن وحدیث کے بے شمار دلائل موجود ہیں اور قصداً کسی مسلمان کو قتل کرنے کی قرآن میں جو سزا بیان کی گئی ہے یعنی ”ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہنا“ اس کے بارے میں مفسرین فرماتے ہیں کہ یہ بطور زجر وتوبیخ کے ہے، یعنی قتل کرنا اتنا بڑا جرم ہے کہ اس کا حق یہ تھا کہ قاتل کی توبہ قبول نہ کی جاتی اور وہ ہمیشہ جہنم میں رہتا مگر بفضلِ خداوندی ایمان کی برکت سے اسے نجات ہوجائے گی، اس کے علاوہ اس سزا کے سلسلے میں اور بھی مفاہیم ومعانی بیان کیے گئے ہیں، أجاب بعض المحققین بأن ذلک خارج مخرج التغلیظ في الزجر إلخ (روح المعاني: ۳/۱۱۶، ط: إمدادیہ ملتان)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند