عنوان: عورت نے شوہر كے مرنے كے بعد دوسری شادی كی تو جنت میں كس كے ساتھ رہے گی؟
سوال: عرض یہ ہے کہ اگر ایک عورت پہلی شادی کرے اور اس عورت کا پہلا خاوند مر جائے تو وہ عورت دوسرے آدمی سے شادی کرے اور دوسرا خاوند بھی مرجائے تو وہ عورت تیسرے آدمی سے شادی کرے تو اب مسئلہ یہ ہے کہ یہ عورت جنت میں کون سے خاوند کے ساتھ ہوگی؟ کیوں کہ سننے میں آیا ہے کہ عورت جنت میں ایک مرد کے ساتھ ہوگی تو آپ یہ مسئلہ واضح دلائل کے ساتھ بتائیں قرآن وا حادیث کے روشنی میں بتائیں۔ آپ کی مہربانی ہوگی؟
جواب نمبر: 3769801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 652-470/D=4/1433
اللہ تعالیٰ عد ل پر مبنی جو فیصلہ چاہیں گے فرمائیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ عورت کو اختیار دیدیا جائے جس کو وہ پسند کرے گی اس کو مل جائے گی، بعض علماء کا قول یہی ہے اور بعض دوسرے علما ء فرماتے ہیں اخیر شوہر کو ملے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند