عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 37603
جواب نمبر: 37603
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 443-369/B=4/1433 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر شریف میں حیات ہیں، ہم جو سلام پڑھتے ہیں وہ سنتے ہیں، ہم اپنی حاجت کو قبر مبارک کے سامنے پیش کرکے اللہ سے دعا کرنے کی آپ سے درخواست کرسکتے ہیں، خود براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگنا جائز نہیں۔ آپ خود کسی کی ضرورت پوری نہیں فرماتے۔ اللہ تعالیٰ ضرورت پوری فرماتا ہے، ہم تو صرف دعا کی درخواست کرسکتے ہیں کہ ہمارے لیے اللہ سے فرمادیجیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند