• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 37601

    عنوان: کیا مردے کا جسم محفوظ رہتا ہے؟

    سوال: (۱) کیا مردے کا جسم قبر میں محفوظ رہتاہے ؟(۲) کیا عذاب جسم اور روح دونوں پر ہوتاہے؟(۳) کیا مردے کی قبر کے پاس جا کر سلام کرنے پر مردہ سنتاہے جب کہ مانا جائے کہ مردے کا جسم گل چکاہے ۔(۴) کیا قبر کی زیارت کرنے سے مردوں کو خوشی ہوتی ہے؟ (۵) کیا مردے کی روح قبر میں ایک دوسرے کی زیارت کرتی ہے؟

    جواب نمبر: 37601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 447-374/B=4/1433 (۱) عام انسانوں کا جسم قبریں گل سڑ جاتا ہے۔ البتہ انبیاء اور شہداء کے جسم کو اللہ تعالیٰ محفوظ رکھتا ہے اور اپنے کچھ خاص بندوں کے جسم کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔ (۲) جی ہاں دونوں پر ہوتا ہے۔ (۳) جی ہاں بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سنتے ہیں، وہ برزخی حالت ہوتی ہے ہم اسے سمجھ نہیں سکتے۔ (۴) جی ہاں بعض روایات میں ہے کہ جب کوئی مسلمان کچھ پڑھ کر مردوں کو ایصال ثواب کرتا ہے تو ان کی روحیں خوش ہوجاتی ہے۔ (۵) اس کے بارے میں کوئی صحیح حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند