عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 37459
جواب نمبر: 37459
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 357=290-3/1433 مطلب یہ ہے کہ آپ نے دنیا میں کسی کو اپنا استاذ بنایا، نہ ہی کسی مدرسہ یا اسکول وکالج میں داخلہ لے کر پڑھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھانے اور پڑھانے کاکام اللہ نے کیا۔ مطلب یہ ہے کہ آپ کو جو کچھ پڑھایا اللہ نے پڑھایا، آپ اللہ کے پڑھائے ہوئے تھے اور آپ کا علم تو اس قدر زیادہ تھا کہ آپ علم کے سمندر تھے، دنیا وآخرت کا علم ہم سب کو سکھایا، آپ سے بڑا کوئی عالم نہ ہوا نہ آئندہ ہوسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند