• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 37393

    عنوان: مسلمان اور منافق میں كیا فرق ہے؟

    سوال: مجھے مہربانی کرکے یہ بتادیا جائے کہ مسلمان اور منافق میں کیا فرق ہے ؟ مہربانی کرکے تفصیل سے بتادیں۔

    جواب نمبر: 37393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1270-1037/B=7/1433

    منافق وہ ہے کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب لڑائی جھگڑا کرے تو گالیاں بکے، اور منافق وہ ہے جب اس کے پاس کوئی امانت رکھی جائے تو امانت میں خیانت کرے۔ اور مسلمان اسے کہتے ہیں کہ جو ان سب باتوں سے بچے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند