• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 37298

    عنوان: کیا یہ سچ ہے کہ کسی کاعقیدہ بالکل صحیح ہونا چاہئے؟

    سوال: کیا یہ سچ ہے کہ کسی کاعقیدہ بالکل صحیح ہونا چاہئے؟ اگر اس کے عقیدہ میں تھوڑسا فرق ہو تو کیا وہ اسلام سے خارج ہوجائے گا؟ محترم!آج کے زمانہ میں موجود غلط فرقوں سے اپنے آپ کو بچانے اور غلط خیالات سے اپنی حفاظت کرنے کے حوالے سے میری مدد فرمائیں۔ نیز عقیدہ میں پختگی لانے کے لیے طریقے بتائیں۔ اور ر اہ راست پر چلنے کے لیے دعا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 434=230-3/1433 یہ بات صحیح ہے کہ عقیدہ بالکل صحیح اور درست ہونا چاہیے، البتہ جب تک کسی کے عقائد حد کفر تک نہ پہنچ جائیں اس وقت تک وہ اسلام سے خارج شمار نہ ہوگا۔ عقائد کی حفاظت کے لیے قرآن شریف کی کثرت سے تلاوت کریں، نیز کچھ وقت فارغ کرکے چلہ چار مہینے کے لیے تبلیغی جماعت میں جاکر صحیح عقائد سیکھیں اور دوسروں کو اس کی تبلیغ کریں اور روزانہ تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ اس کی بدولت ہرطرح کے شرک سے حفاظت ہوگی۔ دعا یہ ہے: اَللّٰہُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِکَ مِنْ أَنْ أُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَأَنَا أَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لاَ أَعْلَمُ (شامي: ۶/۲۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند