• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 37202

    عنوان: قبر کے سوال

    سوال: قبر کے تین سوال کے جو جواب دیگا وہ تو کامیاب ہو جاےگا اور ظاہر ہے یہ ہر بندا جواب نہیں دے سکےگا . اورجو تینوں سوال کے جواب نہیں دے سکا وہ ناکام ہوگا . تو ایسا بھی تو ہوگا جو ایک یا دو سوال کا جواب دے یا ایسا بھی ممکن ہے کہ وہ ١ بھی سوال کا جواب نہ دے سکے لیکن وہ پھر بھی مسلم ہی ہو تو اسکا کیا ہوگا چونکے آج کا ہمارا ماحول دین سے دوری کا ہے الله اور رسول پر ایمان تو ہے لیکن ہمارے اعمال بہت گندے ہیں. ؟ اس بارے میں ذرا جلد رہنمائی فرماہیں الله آپ سبھی کو جزاے خیر عطا فرماے آمین

    جواب نمبر: 37202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 305=244-3/1433 عالم برزخ میں کیا کیا ہوگا ہمیں معلوم نہیں، جتنی باتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی ہیں، ہم اتنی ہی بتاسکتے ہیں، آپ نے جو کچھ احتمالات اس عالم دنیا میں بیٹھ کر نکالے ہیں وہ سب لغو اور بے کار ہیں، جو بھی ایمان والا ہوگا، وہ ان شاء اللہ منکر نکیر کے تینوں سوالات کے جوابات صحیح دے گا اورکافر صحیح جواب نہیں دے سکے گا۔ اس کے لیے قبر میں عذاب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند