• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 37100

    عنوان: عقیدہ

    سوال: ایک انسان جو فرقوں کے جھنجھلاٹ میں نہیں پڑنا چاہتا صرف قرآن اور صحیح حدیث پر عمل کرتا ہیجتنا ہو سکے اللہ کی توفیق کے ساتھ تو کیا اس کاعقیدہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 37100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 277=216-3/1433 اس کا عقیدہ صحیح نہیں، کیونکہ شریعت کے دلائل چار ہیں: (۱) قرآن، (۲) حدیث، (۳) اجماع، (۴) قیاس۔ ان چاروں کو مانے بغیر کامل شریعت اسلام پر چلنا ناممکن ہے، بلکہ ضلالت وگمراہی ہے، حدیث کے صحیح ہونے کا اس انسان کو کہاں سے علم ہوا، کیا قرآن میں اللہ نے کسی حدیث کے بارے میں فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمارا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے۔ وہ انسان جھوٹا ہے، وہ خواہش نفسانی پر عمل کرتا ہے اور قرآن وصحیح حدیث پر عمل کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، اس نے شریعت اسلام کو اب تک سمجھا ہی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند